اسلام آباد (رپورٹ خنیف خالد) ئی ایس ایم مارٹ گروپ اسکینڈل میں متاثرین کے لیے بڑی خبرہے، نیب ذرائع کے مطابق آ آج نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہاؤسنگ فراڈ متاثرین کو 600 ملین روپے کی واپسی کی جائیگی۔اس میگا مالی فراڈ کیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی ریکوری ممکن بنائی جا چکی ہے جبکہ مزید 2.5 ارب روپے کی ریکوری کا عمل زیرِ تکمیل ہےذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مؤثر، جامع اور نتیجہ خیز کارروائیوں کے نتیجے میں اس میگا مالی فراڈ کیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی ریکوری ممکن بنائی جا چکی ہے۔