اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طورپر سعودی ویزہ ایپ پر اپنی بائیو میٹرک یقینی بنائیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 ء کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر موبائل پلے سٹور سے سعودی ویزہ بائیو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس ایپ پر جا کر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کرائیں، اس کے بعد پاسپورٹ سکین کریں، اگلے مرحلہ میں اپنی سیلفی لیں اور اس کے بعد دائیں او ر بائیں ہاتھ کے فنگر پرنٹس لیں ۔