• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی صرف ’فتنہ‘ ہے، کوئی دوسرا نام نہیں، پروفیسر خورشید ندیم

اسلام آباد (صالح ظافر) ممتاز مذہبی اسکالر اور چیئرمین رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پروفیسر خورشید ندیم کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی صرف ’فتنہ‘ ہے، کوئی دوسرا نام نہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست مخالف عناصر کی سازشوں کے خلاف متحد اور ہوشیار رہیں۔ پروفیسر خورشید ندیم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ دہشت گردی اپنی تمام تر صورتوں اور مظاہر میں اسلامی تعلیمات اور محسنِ انسانیت، نبی کریم ﷺ کے اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید