اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایوان بالا میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سینیٹ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے پر معذرت کر لی ، پیر کو سینٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہاکہ مواصلات کمیٹی کے اجلاس میں ناخوشگوار واقع پیش آیا ، واقعے پر سینیٹر پلوشہ محمد زئی اور چئیرمین قائمہ کمیٹی پرویز رشید اور دیگر ارکان سے معذرت کرتا ہوں،24سال سے سیاست میں ہمیشہ یہ کوشش کی کہ ہر ایک کولیگ سے احترام کا رشتہ رکھوں۔