لاہور (آصف محمود بٹ) انتہاپسندی کی روک تھام ،سی ٹی ڈی میں خصوصی یونٹس کے قیام کی تجویز۔PVEیونٹس کا بنیادی مقصد ایسے افراد کی جلد نشاندہی جو انتہاپسند نظریات کے زیرِ اثر آنے کے خدشے سے دوچار ہوں۔ مساجد، مدارس، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ بامقصد روابط قائم کیے جائیں گے۔پنجاب میں انسدادِ دہشت گردی کے دائرۂ کار کو وسعت دیتے ہوئے روک تھام پر مبنی انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی کو مرکزی حکمتِ عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اندر پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹس کے قیام کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کا مقصد انتہاپسند رجحانات کی بروقت نشاندہی، عوامی اعتماد کے فروغ اور بحالی و اصلاح کے مؤثر نظام کو مضبوط بنانا ہے۔