لندن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کو حالت بہتر ہونے پر لندن کے ایک اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے پیر کو کمرے میں منتقل کردیا گیا، جہاںڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق بانی ایم کیو ایم کو اتوار کی شب طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں انجکشن لگایا گیا، جسم میں نقاہت کے پیش نظر ڈرپ اور خون بھی چڑھایا گیا۔