• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: گٹر میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق

مصطفیٰ آباد/للیانی(نامہ نگار)شادی ہال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث کے کھلے گٹر میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیامالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،، تین سالہ علی حور مقامی شادی ہال کی اراضی پر کھیل رہا تھا کہ نالہ میں گرکر شدید زخمی ہوگیا ،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگیا ۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا شادی ہال کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم۔شادی ہال کو سیل کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور موقع پر پہنچ گئے۔ دعوت ولیمہ میں شریک تین سالہ بچہ علی حور مقامی شادی ہال کے ذاتی سیوریج نالہ میں گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کےلئے ہسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، دعوت ولیمہ سوگ میں تبدیل ، کمسن بچہ کے جاں بحق ہونے پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

اہم خبریں سے مزید