کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 28.22 فیصد اضافے سے 22.4ارب ڈالر پر پہنچ گیا ،گذشتہ سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 17.19ارب ڈالر تھا، جنوری 2026 میں تجارتی خسارہ 2.72 ارب ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2025میں یہ3.81ارب ڈالر تھااس طرح دسمبر کی نسبت جنوری میں 28.53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 ماہ میں ملکی ایکسپورٹ 7.1 فیصد کم ہو ئی ہے ،رواں مالی سال کے 7 ماہ میں یہ 18.20 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں ہپ 19.58 ارب ڈالر تھی،جولائی سے جنوری تک ملکی امپورٹ 40.23 ارب ڈالر رہی۔