اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسزمیں روٹیشن کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول آرمڈ فورسزمیں روٹیشن پالیسی کی منظوری دیدی ۔ وزارت داخلہ کی سمری پرکابینہ سےسول آرمڈ فورسزمیں روٹیشن کی منظوری لی گئی ۔ ابتدائی طورپرپاکستان رینجرزاور فرنٹیئرکورکی ایک دوسرےکےساتھ روٹیشن ہوگی۔سندھ اورپنجاب رینجرزخیبر پختون خواہ اوربلوچستان ایف سی جبکہ ایف سی خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی سندھ اورپنجاب رینجرزمیں تعیناتی ہوگی۔