کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کا اہم معدنیات کی سپلائی محفوظ بنانے کیلئے 12 ارب ڈالر کا بڑا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تزویراتی لحاظ سے اہم معدنیات کے ذخائر جمع کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 12 ارب ڈالر کا سرمایہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک فراہم کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری واشنگٹن کی جانب سے اس چینی اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے جسے امریکی پالیسی ساز لیتھیم، نکل، نایاب معدنیات اور دیگر اہم معدنیات کی قیمتوں میں ہیرا پھیری قرار دیتے ہیں۔