• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ سیاست زدہ ہورہی ہے، آنکھیں کھولنی چاہئیں، بھارتی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی( نیوز ڈیسک)کرکٹ سیاست زدہ ہورہی ہے،آنکھیں کھولنی چاہئیں،بھارتی رکن پارلیمنٹ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارت کے سینئر سیاستدان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا اور بائیکاٹ کرنا ویک اپ کال ہونی چاہئے۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو کولکتہ کی ٹیم سے نہیں نکالنا چاہئے تھا، یہ فیصلہ کھیل کے اصولوں کے خلاف اور افسوسناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید