کراچی (جنگ نیوز) امریکا ایران ممکنہ تصادم ،ترکی میں اعلیٰ سطح مذاکرات کی تیاری، خطے کی اہم طاقتیں دونوں ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں خطے کی اہم طاقتیں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے متحرک ہو گئی ہیں۔