• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تاریخ نہ آئی تو ملاقات نہ ہونے کا جواز نہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے بعد نئی تاریخ نہ آئی تو پھر ملاقات نہ ہونے کا جواز نہیں رہتا۔ماہرین کرکٹ سکندر بخت، راشد لطیف اور احمد شہزاد نے کہا کہ بات چیت شروع ہوتی ہے تو ہمیں ٹرمز اینڈ کنڈیشن اور بہتر کرنی چاہئیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور سہیل آفریدی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات کے بعد سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق پر ہمارے جتنے بقایاجات ہیں اور انسداد دہشت گرد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے ۔ عمران خان سے ملاقات پر سہیل آفریدی نے کہا کہ کسی سیاسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کے پی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی باتوں کو بہت اچھے اور مثبت انداز میں لیا۔
اہم خبریں سے مزید