نیویارک (عظیم ایم میاں) 60؍ سالہ پاکستانی امریکن،کار کو روندنے والے ٹرک ڈرائیور کی سنگدلی آشکار کرنے کے بعد انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق 60؍ سالہ پاکستانی امریکن ناصر ندیم ایک سنگدل ٹرک ڈرائیور کے ہاتھوں ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر انتہائی شدید زخموں اور سات روز تک کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آکر سنگدل ڈرائیور اور وا قعہ کے تمام حقائق بیان کرنے کے بعد انتقال کرگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی غائبانہ نماز جنازہ کے ساتھ ادا کرکے میت کو پاکستان روانہ کردیا گیا۔ ناصر ندیم کے ایک پرانے دوست اور کوما میں ناصر ندیم کی تیمارداری کرنے والے پاکستانی امریکن ریاض احمد کے مطابق حادثہ کے باعث مرحوم کے جسم کے متعدد حصے ٹرک کے پہیوں تلے کچلے جانے کے بعد اسپتال میں مرحوم سات روز تک کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آئے اور انہیں اپنے پاس موجود پاکر تمام حقائق اور واقعہ ان سے بیان کردیا۔