• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سے خام تیل کی بڑی درآمد، نجی شعبہ ملکی معاشی استحکام کے مرکز میں آگیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)امریکہ سے خام تیل کی بڑی درآمد: نجی شعبہ ملکی معاشی استحکام کے مرکز میں آگیا، بغیر حکومتی ضمانت تاریخی تجارتی معاہدہ؛ ماہرین نے اسے پاکستان کے لیے اہم تزویراتی پیشرفت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا سے نجی شعبے کے توانائی کے سب سے بڑے لین دین میں سے ایک کے تحت، سینیریجیکو پاکستان لمیٹڈ نے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے 60 لاکھ بیرل درآمد کیے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 430 ملین ڈالر ہے۔ اس میں سے نصف مقدار پہلے ہی کمپنی کی ریفائنری میں پراسیس کی جا چکی ہے، جبکہ باقی کارگو فروری اور مارچ 2026 میں متوقع ہیں۔ یہ معاہدہ مکمل طور پر تجارتی بنیادوں پر، بغیر کسی سرکاری ضمانت یا مالی معاونت کے طے پایا ہے، جسے تجزیہ کار پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم کرنے اور واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ تجارتی خسارہ کم کرنے کی ایک اسٹریٹجک کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید