اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ‘ خصوصی رپورٹر‘ خصوصی نمائندہ )سینیٹ میں بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی ‘ وزیراعظم کے مشیرسینیٹررانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہا جا ئے ‘بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں‘ بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔