• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی لوک سبھا میں گزشتہ روز اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے سابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کی غیر شائع شدہ کتاب Four Stars of Destiny کے اقتباسات پڑھنے کی کوشش کی جس پر حکمراں جماعت بی جے پی کے اراکین اور وزراء نے شدید احتجاج کیا۔ اسپیکر نے ایوان کو عارضی طور پر ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ایک میگزین آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کتاب کے چند اقتباسات کا ذکر کیا جن میں 2017 کے ڈوکلام تنازع اور 2020 کے لداخ میں گیلوان ویلی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران اعلیٰ سطح پر فیصلہ سازی کے بارے میں تفصیلات شامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید