• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر فائر اسٹیشن میں ملازم نے نرسری کھول لی، تعمیر ادھوری

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )گلستان جوہر فائر اسٹیشن میں ملازم نے نرسری کھول لی، تعمیر ادھوری رہ گئی،کراچی گلستان جوہر میں بھی کے ایم سی فائر بریگیڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے وسائل ناپید دیکھے گئے۔ پیر کی دوپہر اس نمائندے نے دورہ کیا تو فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی احاطے میں موجود تھی۔ فائر اسٹیشن آفیسر کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ گھر چلے گئے ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی موجود نہ تھے۔ آپریٹر نے بتایا کہ ملازمان کھانا کھانے گئے ہیں۔ اس فائر اسٹیشن میں بھی تعمیرات کا کام ایک سال سے جاری ہے۔ پیر کو شٹرنگ لگی ہوئی تھی مگر کام کرنے والا کوئی مستری مزدور نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہفتوں سے کوئی وہاں موجود نہیں۔ احاطے میں ایک فائر فائٹر نے پودوں کی نرسری بنا رکھی ہے جہاں بڑی تعداد میں گملے اور پودے موجود تھے۔ فائر سینٹر کے ایک کونے میں گرین پردہ لگا کر نرسری کا کمرہ بھی موجود تھا۔ فائر اسٹیشن میں پانی کی لائن اور گاڑی میں پانی بھرنے کی جگہ موجود ہی نہیں۔ عملے نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فائر بریگیڈ میں پانی نیپا ہائیڈرنٹ سے بھر کر لایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید