• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرڈ پارٹی یو جی ڈی سی پر آف دی گرڈ لیوی معطل، حکومت سے 4 مارچ تک جواب طلب

اسلام آباد:( خالد مصطفیٰ )اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے تھرڈ پارٹی گیس خریدار و فروخت کنندہ ادارے یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (UGDC) پر عائد آف دی گرڈ لیوی کی وصولی معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 4 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے 26 جنوری 2026 کو حکومت کی جانب سے 9 جنوری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا، جس کے ذریعے یو جی ڈی سی کو آف دی گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے دائرہ کار میں لایا گیا تھا۔ اس اقدام کے نتیجے میں تیل و گیس کے شعبے میں بزنس ٹو بزنس (B2B) ڈی ریگولیٹڈ سیگمنٹ عملاً متاثر ہو گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید