• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں شہریوں نے قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کیلئے زیورات بیچنا شروع کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) عرب امارات میں شہریوں نے قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کیلئے زیورات بیچنا شروع کردئیے، سونے کی قیمت ریکارڈ سطح کے بعد تیزی سے نیچے آ گئی، دبئی گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور پھر اچانک کمی آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات اور دھاتیں فروخت کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید