حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کراچی کے تاجر دانش متین کی گرفتاری ومبینہ اغوا کے الزام میں آئی جی سندھ کے احکامات پر اے سیکشن تھانے کے اے ایس آئی سمیت 3اہلکار معطل‘ ایس ایس پی حیدرآباد سے وضاحت طلب کرلی ہے‘ آئی جی سندھ کی جانب سے طلب کی گئی وضاحت میں ایس ایس پی حیدرآبادسے پوچھا گیاہے کہ تاجرکی گرفتاری کے معاملہ پر ہائی کمان کو کیوں اطلاع نہیں دی گئی اورمتعلقہ حد کی پولیس کو کیوں اطلاع نہیں دی گئی تھی ۔ اس دوران اے سیکشن تھانے میں تاجر دانش متین کے خلاف درج ایک ایف آئی آر بھی منظر عام پر آئی ہے ‘جیسے قبل ازیں پولیس کی جانب سے چھپایاجارہاتھا ۔