اسلام آباد (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان آپریشن جاری ہے تین روز کے دوران 177 دہشت گرد مارے گئے ہیں، 17 اہلکار اور 33 شہری شہید ہوئے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بلوچستان میں دہشت گردی حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 177 دہشت گرد مارے گئے، 10 پولیس اہلکار، 6 ایف سی اہلکار، ایک لیوی اہلکار اور 33 شہری شہید ہوئے ہیں۔