اسلام آباد( رپورٹ، تنو یر ہاشمی )ایف بی آر نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل غیر منقولہ جائیداد کی نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی ، ایف بی آر نے دسمبر 2025میں اسلام آباد کی جائیداد کے ریٹ جاری کیے تھے جس پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے سخت ردعمل کے بعد ان ریٹس کو واپس لے لیاگیا تھااور اب رئیل سٹیٹ شعبے سے مشاورت کے بعد نئے ریٹس جاری کیے گئے ہیں ، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کے نئے ریٹس فیئر مارکیٹ پرائس کے قریب تر لانے کی کوشش کی گئی اور 15سے 75فیصد ریٹس میں اضافہ کیاگیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا، اب نئی ویلیوایشن کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ، نئی ویلیوایشن کے مطابق پانچ سال تک پرانےرہائشی اور کمرشل سپرسٹرکچر کے نئے ریٹس 3ہزار روپے فی مربع فٹ تک تعین کیاگیا ہے اور اس سے زیادہ پرانی عمارت کے ریٹ 1500روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئےہیں۔