کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہر بھر میں رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات پر غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کے ایم سی سمیت متعلقہ فریقین کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر گھروں کی چھتوں، دیواروں اور دیگر غیر محفوظ مقامات پر غیر قانونی بل بورڈز نصب کیئے گئے ہیں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔