کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنخواہ سے الاؤنسز کاٹنےکےخلاف بینکنگ کورٹ اور دیگروفاقی عدالتوں کےعملے نے احتجاج کیا اور وفاقی عدالتی ملازمین نےپاکستان سیکرٹیریٹ میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ انکےجوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس کاٹ لئےگئےہیں جس کے باعث ہماری تنخواہیں60فیصدکم ہوگئی ہیں۔