کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا،مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ ثاقب ولد محمد خورشید جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی نیو کراچی کا رہائشی اور دوست شہباز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نورانی جا ر ہا تھا ، سڑک عبور کرنے والے گدھے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل اوور اسپیڈ ہونے کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ، ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہا، دریں اثنا ڈیفنس فیز ٹو ملک کارنر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی،عمر 26 برس کے قریب ہے، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، بلدیہ سیکٹر نائن سی میں گھر سے 62 سالہ لیاقت ولد عاشق حسین کی کئی روز پرانی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی خواجہ سرا اور گھر پر اکیلا رہتا تھا ، کھارادر بخاری شاہ مزار کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص،گلستان جوہر بلاک 15سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملی، پولیس نے لاشوں کو سردخانے منتقل کردیا ۔