کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں ملزم افضل کو مجموعی طور پر ساڑھے 26سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال قید کاٹنی ہوگی ۔ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا تھا۔