• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں، میئر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےسخی حسن ، محمد شاہ ،عیسیٰ نگری اور دیگر قبرستانوں کا دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ شب برأت کے موقع پر شہریوں کو قبرستانوں میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے،قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں، انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر بلدیاتی عملہ قبرستانوں میں موجود رہے گا،میونسپل سروسز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ زائرین کی رہنمائی کرے گا،سٹی وارڈنز قبرستانوں کے اطراف تعینات رہیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید