• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنا ہر صورت میں دیا جائے گا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کراچی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 14فروری کو سندھ اسمبلی پر ”احتجاجی دھرنے“کو بھرپور اور موثر بنانے کے حوالے سے ضروری اقدامات،تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دھرنا ہر صورت میں دیا جائے گا،کراچی کے حق اور عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد اور حکومت کے خلاف مزاحمت و تحریک مزید تیز کی جائے گی، اجلاس میں 5فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“بھی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ بدھ 4فروری کو ادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“اور جمعرات 5فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد ”یکجہتی کشمیر ریلی“نکالی جائے گی، منعم ظفر خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 18سالہ بدترین دور حکمرانی نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے،ایم کیو ایم بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ شریک جرم رہی ہے اور وفاق میں حکومت کرنے والی پارٹیاں بھی کراچی کی ابتر حالت اور تباہی کی ذمہ دار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید