• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا اپنے آ بائی گھر خوشاب پہنچ گئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا دورۂ پاکستان کے دوران گزشتہ روز آ بائی گھر خوشاب پہنچے ، گوردوارہ سنگھ سبھا خوشاب میں حاضری ، اباؤ اجداد سے منسلک ریونیو ریکارڈ دیکھا اور گردوارہ میں تصویریں بھی بنوائیں ۔ قبل ازیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر، پولیس و سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔اجے پال سنگھ بنگا نے گوردوارہ میں کیے گئے ترقیاتی و انتظامی اقدامات کو سراہتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے انہیں سکھ مذہبی ورثے کے تحفظ، بحالی اور یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید