• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی کو 455 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری مؤخر

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ای سی سی کو 455 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری مؤخر ، سی ڈی اے کیلئے 100 ملین روپے اور ایف سی بلوچستان کیلئے 8.7 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 455 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری مؤخر کر دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ای سی سی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا، جس میں موجودہ مالی سال 2025-26 میں پنجاب، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، سندھ اور بلوچستان میں مقامی حکومت کے انتخابات کرانے کے لیے 455 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے اجرا کی درخواست کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید