• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDCL غیر قانونی بھرتیاں؛ سپریم کورٹ نے انور سیف اللّٰہ کوبری کردیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا ، ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں انور سیف اللہ کو ایک سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا تھا، نیب  اپیل پر سپریم کورٹ  نے ہائی کورٹ کا فیصلہ واپس کرتے ہوئے سزا بحال کر دی تھی،جس پر ملزم نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ گریڈ 4 اور 5 کے لیے 145 افراد کو اشتہار اور طے شدہ طریقہ کار کے بغیر لیٹر جاری کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید