• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025ء ؛ ایف آئی اے ،2333 گرفتاریاں، 18 بلین ریکوری

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، اس عرصے میں مجموعی طور پر 2333 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 18 ارب روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ 36265مقدمات میں سے 16236 کے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ وزارت داخلہ کو بھیجی گئی تفصیلی رپورٹ کے مطابق 2025ء میں 26801انکوائریاں رجسٹر ہوئیں جبکہ 2024ء کی 41750انکوائریاں وراثت میں ملیں، 2025 میں 34078انکوائریاں مکمل کر لی گئیں 6383 مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ 34473 زیر التوا رہیں۔
اہم خبریں سے مزید