• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ سے اڈیالہ جیل میں بیٹی اور بھابھی کی ملاقات؛ عمران کی صحت پر اطمینان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی کی ملاقات ؛ عمران کی صحت پر اطمینان، بیرسٹرگوہر کی میڈیا سے گفتگو بانی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی،طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ،ٹریٹمنٹ ہو رہی ہے۔ سابق خاتون اول سے منگل کو ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنسا نے ملاقات کی،ملاقات کے بعد دونوں خواتین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو بشریٰ بی بی کاپیغام پہنچا یا،بعدازاں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، فیملی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے، میرے پاس بشریٰ کے دو پیغام آئے ہیں، بتایا گیا کہ بانی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ ان کا پمز ہسپتال جانا ضروری ہے، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت اب پہلے سے قدرے بہتر ہے۔
اہم خبریں سے مزید