• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کمیشن کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو شامل کرنیکی سفارش

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری کمیشن کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو شامل کرنیکی سفارش کر دی ، نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن کے دوسرے مرحلے میں جانے کے فیصلے کی توثیق کی، اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو بھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید