• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازق صدرکی آمد، زرداری اور شہباز نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا

راولپنڈی(اے پی پی)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، قازقستان کے صدر طیارے سے باہر آئے تو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔قازقستان کے صدر کا اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ قازقستان کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ قازقستان صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ملاقاتیں اورپاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی کرینگے۔قازقستان کے صدر 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔منگل کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام بھی قازقستان کے صدر کے استقبال کیلئے موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید