ماسکو(صباح نیوز)روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یوکرین جنگ کے باعث روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ٹیرف کم کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور نریندر مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔