• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سپر ٹیکس کی فوری ادائیگی کے مطالبے پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی برآمدات سے وابستہ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سپر ٹیکس کی فوری ادائیگی کے مطالبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام بڑے پیمانے پر ملوں کی بندش کا سبب بن سکتا ہے، جس سے ملک کے معاشی مسائل مزید سنگین ہو جائیں گے۔ اپٹما نے 3 فروری 2026 کو ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے ایک رسمی خط میں کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد، فیلڈ فارمیشنز نے تمام بقایا سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید