• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ نے منگل کوپرائیویٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق منظور کر لیا۔ ادھر وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایک تحریک پیش کی کہ وہ بل جس کے تحت وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن کے قیام کی فراہمی کی گئی ہے (وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2025) جو سینیٹ سے منظور ہو کر قومی اسمبلی کو ارسال کیا گیا تھا مگر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے نوے دن کے اندر منظور نہ ہو سکا، اسے مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے‘ایوان نے اس تحریک کی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید