• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، رفح بارڈر محدود بحال، بیمار افراد نکلنے سے محروم

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید، رفح بارڈر کی محدود بحالی، بیمار افرادنکلنے سے محروم، جنگ بندی کے باوجود رفح سمیت امدادی راستوں پر سخت پابندیاں برقرار، حماس کا اسرائیل پر انسانی امداد روکنے کا الزام، وحشیانہ جارحیت کے خلاف عالمی مظاہروں کی اپیل،پہلے دن صرف پانچ مریضوں کو اجازت، 20ہزار فوری انخلا کے منتظر،قطر کا کہنا ہے تاخیر جرم کے مترادف ہے ،معاملے پر عالمی ادارۂ صحت کوبھی تشویش ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہنے کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے، جس پر حماس نے اسرائیل پر انسانی امداد کی شدید پابندیاں برقرار رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اب تک 529 فلسطینی جاں بحق اور 1,462 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 71,803 فلسطینی شہید اور 171,570 زخمی ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید