• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال یوسفزئی اور شیر افضل کو مجھے ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشال یوسف زئی اور شیر افضل مروت کو مجھے ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہے مجھے نہیں لگتا وہ عمران خان کی خیرخواہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے جیل میں کہا تھا جا کر ان کو بتاؤکہ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید