• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل تحقیقات؛ اب مزید مداخلت کی ضرورت نہیں؛ آئینی عدالت

اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے صحا فی ارشد شریف شہید قتل تحقیقات از خود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے قراردیا کہ اب اس مقدمہ میں عدالتی مداخلت کی مزید ضرورت نہیں ، پاکستان اور کینیا کی حکومتیں اس معاملہ میں مناسب اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔ گزشتہ روز عدالت نے از خود نوٹس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹاتے ہوئے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان قانونی معاونت کے معاہدے (ایم ایل اے) پر بھی دستخط ہو چکے ہیں، تحقیقات کی رفتار کینیا کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی اور خود مختار ریاستوں کے قوانین کے تابع ہے، ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان میں ٹرائل کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید