• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں؛ PTA ایڈوائزری

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ متعلق اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں،آن لائن ماحول میں بچوں کی حفاظت والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آن لائن تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پی ٹی اے نے والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر اور مواد کو فلٹر کرنے والے ٹولز استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ایڈوائز ری کے مطابق کم عمر بچوں میں غیر محفوظ اور حد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے،پی ٹی اے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے لئے اسکرین ٹائم کو واضح اور محدود کریں تاکہ تعلیم، تفریحی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی کے درمیان صحت مند توازن برقرار رکھا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید