• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کی آمد سے پہلے فائیو اسٹار چورنگی سیوریج سے بھر گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ لائبریری کے افتتاح کے لئےمیئر کراچی کی آمد سے پہلے فائیو اسٹار چورنگی سیوریج سے بھر گئی ابتر صورتحال دیکھ کر واٹر کارپوریشن نے مشینری لگا کرپانی کو نکالنے کی کوشش کی تاکہ میئر کراچی کے آنے سے پہلے پانی صاف ہو جائے واٹرکارپوریشن کے عملے کا کہنا تھا کہ رات میں اچانک لائن چوک ہوگئی جس کی وجہ سے پانی بھر گیا جبکہ وہاں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ عملہ جھوٹ بول رہا ہے یہ پانی ایک ہفتے سے جمع ہےاب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب آرہے ہیں تو صفائی ہورہی ہےتاہم میئر نے کہا کہ پانچ دن کے بعد یہاں کی صورتحال دیکھنے دوبارہ آؤنگا۔
اہم خبریں سے مزید