• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو اور کشف فاؤنڈیشن کی پیشکش ”ایک اور پاکیزہ“ میں عورت کی بقا کی جنگ، نئی قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)جیو اور کشف فاؤنڈیشن کی پیشکش ”ایک اور پاکیزہ“ میں عورت کی بقا کی جنگ، نئی قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں ۔ ”ایک اور پاکیزہ“ ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“سے نشر کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو کی سنسنی خیز ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ نا صرف مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے بلکہ اپنی جاندار کہانی اور دل گداز مناظر کے باعث معاشرتی رویّوں پر ایک گہرا سوال بھی چھوڑ رہی ہے۔کشف فاؤنڈیشن اور جیوکی مشترکہ پیشکش نے حساس ترین معاشرتی مسائل، عورت پر ڈالا جانے والا غیرت کا بوجھ، دہرے معیار اور جبرکو نہایت جسارت سے موضوع بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید