• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

اسلام اباد ( نیو ز ر پور ٹر )اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 31 جنوری کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے سفاکانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترِ ترجمان برائے سیکرٹری جنرل، اقوامِ متحدہ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں 48 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 31 عام شہری، 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرین کے اہلِ خانہ، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اعلان کیا۔
اہم خبریں سے مزید