• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیف پیکچ سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، سردار طاہر محمود

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم کی جانب سے برآمد کنندگان اور صنعتی شعبے کےلیے جامع ریلیف پیکچ کو مثبت قدم قرار دے دیا ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر سردار طاہر محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور پاکستان کی برآمدات کی بنیاد کو مضبوط بنیاد فراہم ہوگی، اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق، چیمبر کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر چوہدری عرفان بھی موجود تھے ، سردار طاہر محمود نے کہا کہ اسلام آباد کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی ویلیوایشن سے رئیل سٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی ، سردار طاہر محمود نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 4.04روپے فی یونٹ کمی، صنعتی وہیلنگ چارجز نو روپے سے کم، ایکسپورٹ ری فنانس سکیم کی شرح میں 7.5 فیصد سے 4.5 فیصد تک کمی، کر دی گئی ہے اور دو سال کے لیے معروف برآمد کنندگان کو نیلے پاسپورٹ کا اجراء قابل تعریف اقدامات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید