• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن کی عدم ادائیگی، میئر کراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مئی 2025 میں پنشنری فوائد کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو فنڈز کی کمی پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید