• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی کے پی حکومت کو NFC میں جائز حق دلانے کی یقین دہانی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاق نے کے پی حکومت کو این ایف سی میں جائز حق دلانے کی یقین دہانی کرا دی ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے منگل کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارتِ خزانہ اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران مالی اور ترقیاتی امور سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ادھر وزیرِ خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے وزارتِ خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ منگل کو سٹی بینک کے وفد نے بھی ملاقات کی،ملاقات کے دوران خودمختار فنانسنگ کے مختلف امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ضم شدہ اضلاع میں انتظامی اور ترقیاتی ضروریات پر روشنی ڈالی اور جاری منصوبوں کے تسلسل اور زمینی سطح پر فوری ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز کے بروقت اور قابلِ پیش گوئی اجراء کی اہمیت پر زور دیا،وزیرِ خزانہ نےخیبر پختونخوا کی ٹیم کو یقین دلایا کہ وزارتِ خزانہ این ایف سی اور اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے دیگر متعلقہ مدات کے تحت صوبے کے جائز مالی حقوق اور واجبات کے حصول کے لیے، مروجہ قواعد، طے شدہ فریم ورک اور قانونی تقاضوں کے مطابق، مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید