• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ سے وارم اپ میچ بارش کی نذر، پاکستان کیلئے بری خبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب بدھ کو سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں بارش کی وجہ سے آئر لینڈ سے وارم اپ میچ ایک گیند بھی پھینکے بغیر منسوخ کردیا گیا۔ ہفتے کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 فروری کو بھی کولمبو میں ہلکی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ موسم نے پاکستان ٹیم کیلئے صورتحال کو مزید تشویش ناک بنا دیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں داخل ہوں گی ۔ پاک بھارت میچ کے 2 پوائنٹس کھو دینے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کا کوئی مارجن نہیں ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور قومی ٹیم تمام گروپ میچز کولمبو میں کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید